اوکاڑہ (نامہ نگار) اوکاڑہ پولیس نے لاہور سے4 ستمبر کو اغواء ہونے والی لڑکی اوکاڑہ بائی پاس سے بے ہوشی کی حالت میں برآمد کر لی۔ اغواء کرنیوالے 4 نامعلوم ملزمان زیادتی کرتے رہے متاثرہ لڑکی کا اوکاڑہ پولیس کو بیان، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اوکاڑہ بائی پاس پر ایک نامعلوم لڑکی کو بے ہوش پڑے دیکھ کر راہگیروں نے پولیس تھانہ صدر اوکاڑہ کو اطلاع دی۔ ریسکیو1122کی مدد سے خاتون کو برآمد کر کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ حالت سنبھلنے پر پولیس کو بیان دیا۔ 4 نامعلوم ملزمان نے 4 ستمبر کو لاہور سے زبردستی اغواء کر لیا اس کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر اسے مختلف مقامات پرلئے پھرتے رہے، باری باری زبر دستی زیادتی کانشانہ بناتے رہے۔ بتایا گیا ہے کہ رضیہ نامی خاتون کے اغواء کامقدمہ تھانہ اسلام پورہ لاہور میں درج ہے۔ اوکاڑہ پولیس ذرائع کے مطابق وقوعہ کی مزید انکوائری لاہورمیں ہی ہوگی۔