تاریخی ریلی کامقصد جرمن اوریورپی میڈیا میں کشمیریوں کے حق کے لئے آوازبلندکرناہے:فردوس عاشق اعوان

Sep 20, 2019 | 11:24

ویب ڈیسک

اطلاعات ونشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ جرمنی میں مقیم پاکستانی بھارتی جمہوریت کاحقیقی چہرہ بے نقاب کرنے اورمقبوضہ کشمیر کے محصورکشمیریوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لئے28ستمبرکوایک عظیم الشان ریلی نکالیں گے۔

 انہوں نے کہاکہ بھارتی قابض فورسز نے5اگست سے کشمیریوں کو ان کے گھروں میں محصور کرکے بنیادی انسانی حقوق اور مذہبی آزادی سلب کررکھی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس تاریخی ریلی کامقصد جرمن اوریورپی میڈیا میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لئے آوازبلندکرناہے۔

مزیدخبریں