ضلع بدین کے گاﺅں چندو کولہی میں تقریباً تین سو معصوم طلبہ و طالبات حصول علم کے لیے جان ہتھیلی پر رکھ کے سکول جانے پر مجبور ہیں۔بدین کے گاﺅں چندو کولہی کے معصوم طلبہ و طالبات کے لیے علم کا حصول جان کا خطرہ بنا ہوا ہے ان کے اسکول کے راستے میں امام واہ نہر ہے جس پہ پل نہ ہونے کے سبب یہ معصوم طلباءاپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر بوسیدہ لکڑی اور کمزور تختوں کے انتہائی خطرناک پل سے گزر کر روزانہ سکول جاتے ہیں۔اس سکول میں تقریباً دو سو نوے بچے زیر تعلیم ہیں اور گاﺅں کے ہرگھر سے سکول جاتے وقت ان کے والدین بچے کی با خیریت واپسی کی دعائیں کرتے ہیں۔
بدین: گاوں چندو کولہی کے سیکڑوں طلبا جان ہتھیلی پر رکھ کے سکول جانے پر مجبور
Sep 20, 2019 | 17:07