چین نے 5 نئی ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس مدارمیں بھیج دیں

چین نے 5 نئی ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس مدارمیں بھیج دی ہیں ،یہ سیٹلائٹس شمالی مغربی چینی صحرا ئے گوبی کے جیوکو آن لانچ سینٹر سے لانگ مارچ 11 کیرئیر راکٹ کے ذریعے بھیجی گئی ہیں،یہ سیٹلائٹس کمرشل ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس منصوبے ژو ہائی۔1 سے تعلق رکھتی ہے جو 34مائیکرو ۔ نانو سیٹلائٹس پر مشتمل ہو گا ،گزشتہ روز لانچ کئے جانے والا لانگ مارچ سیریز کیرئیر راکٹ کا یہ 311 واں مشن تھا ،یہ سیٹلائٹس 4ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹس پر مشتمل ہے جس میں256 ویو بینڈز اور 150کلومیٹر کے علاقے کا جائزہ لینے کی صلاحیت ہے ۔

ای پیپر دی نیشن