نواب شاہ(بیورورپورٹ)دوڑ یونین کونسل جمال شاہ کے رہائشیوں کی جانب سے گزشتہ 18 روز سے زیرآب دیہات اور زرعی زمینوں سے برساتی پانی کی نکاسی نہ ہونے کے خلاف پریس کلب کے سامنے ٹائر نظر آتش کرکے دھرنا دیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اورسندھ حکومت کے خلاف احتجاج کیا برساتی پانی سے متاثرہ علاقوں کے مکینوں غلام سرور زرداری، گلاب زرداری، جام خان، اعظم زرداری ودیگر نے صحافیوں کو بتایا گاؤں سائیں بخش زرداری، ملک خان زرداری، جام خان زرداری سمیت اطراف کے متعد دیہات اور زمینوں میں برسات کا پانی گزشتہ کئی روز سے جمع ہے،مظاہرین نے وزیراعلی سندھ اور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا متاثرہ علاقوں اور زیرآب زرعی زمینوں سے برسات کے پانی کی فوری نکاسی کی کرکے گاوں مکینوں کا معمولات زندگی بحال کیا جائے۔