اسلام آباد نے محفوظ ترین شہروں میں نیویارک، واشنگٹن، نئی دہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

اسلام آباد(آئی این پی)ورلڈ کرائم انڈیکس کی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق پاکستان کا دارالحکومت اسلام آباد دنیا بھر کے ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں سب سے زیادہ محفوظ شہروں میں شمار کیا جاتا ہے۔جرائم میں کمی اور محفوظ ترین شہر ہونے کے ساتھ اسلام آباد نے امریکہ، لندن اور بھارت کے بڑے شہروں کو مات دے دی ہے۔ورلڈ کرائم انڈیکس کی رینکنگ کے مطابق اسلام آباد کی ریٹنگ میں چالیس درجے بہتری آئی ہے۔رینکنگ کے مطابق اسلام آباد کے مقابلے میں امریکی شہر نیویارک میں جرائم کی شرح اٹھارہ درجے اور  واشنگٹن میں انتیس درجے زیادہ ہے۔لندن ورلڈ کرائم انڈیکس پر رینکنگ میں چوبیس درجے آگے اور بھارتی شہر نئی دہلی میں اسلام آباد کے مقابلے میں تیس درجے زیادہ جرائم ہوتے ہیں۔ورلڈ کرائم انڈیکس کے مطابق دنیا بھر کے محفوظ شہروں میں اسلام آباد کی رینکنگ 71 ہے۔ اسلام آباد کے مقابلے میں اٹھارہ درجے کمی کے ساتھ نیویارک 53اور انتیس درجے کمی کے ساتھ واشنگٹن 42ویں نمبر پر موجود ہے۔محفوظ ترین شہروں کے اعتبار سے لندن چوبیس درجے نیچے اور نئی دہلی اسلام آباد کے مقابلے میں تیس درجے کمی کے ساتھ 41ویں رینکنگ پر ہے۔

ای پیپر دی نیشن