شمالی کوریا: سکولوں میں روزانہ 90 منٹ کم جونگ سے متعلق اسباق پڑھانے کا حکم 

پیانگ یانگ(نوائے وقت رپورٹ) شمالی کوریا میں حکمراں کم جونگ اْن سے متعلق اسباق کو نصاب میں شامل کر کے سکول کے بچوں کو روزانہ کم از کم 90 منٹ تک پڑھانے کا حکم جاری کیا ہے۔ جنوبی کوریا سے شائع ہونے والے اخبار ’’ یو کے (نارتھ کوریا) ‘‘ کے مطابق 25 اگست کو کم جونگ اْن کی بہن کم یو جونگ کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس کے تحت پری سکول کے طلبا کو حکمران کم جونگ اْن سے متعلق اسباق کو روزانہ 90 منٹ تک پڑھانا لازمی ہوگا۔ اس حکم نامے کے مطابق ان اسباق کو ’’ عظیم تعلیم‘‘ سے موسوم کیا گیا ہے، اس سے قبل پری اسکول کے بچوں کو 30 منٹ تک کم جونگ اْن سے متعلق اسباق ازبر کرنا ہوتے تھے تاہم اب اس میعاد میں اضافہ کر دیا گیا ہے تاکہ قوم میں شمالی کوریا کے حکمراں کے لیے مزید احترام، وفاداری اور اعتماد میں اضافہ ممکن ہوسکے۔

ای پیپر دی نیشن