تھائی لینڈ میں جمہوریت پسندوں کے بادشاہت کیخلاف مظاہرے، لاکھوں افراد کی شرکت

بنکاک (انٹرنیشنل ڈیسک) تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں حکومت کے خلاف ہفتوں تک معمولی احتجاجی مظاہروں کے بعد لاکھوں افراد بڑے پیمانے پر احتجاج کیلئے سڑکوں پر آ گئے۔ مظاہرین جمہوریت کے تحفظ کیلئے ایک قانون کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں جس کے تحت شاہی خاندان پر تنقید کرنے کے نتیجے میں سخت سزاؤں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ مظاہرین کے مطابق حکومت ناقدین کو خاموش کرنے کیلئے ان قوانین کا استعمال کرتی ہے۔ تھائی لینڈ میں سن 2014ء سے پرایوت چن اوچا کی حکومت ہے۔ سابق آرمی چیف کے شاہی خاندان سے قریبی تعلقات ہیں۔ شرکاء نے بادشاہت پر تنقید کرتے ہوئے فوری الیکشن اور نیا آئین بنانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...