لاہور (نوائے وقت رپورٹ) گلوکار اور اداکار علی ظفر نے سوشل میڈیا پر اپنے اوپر تنقید کرنے والوں کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سے رابطہ کر لیا۔ گلوکار علی ظفر کی طرف سے ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ کودی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ پرائیڈ آف پرفارمنس ملنے پر ان کیخلاف سوشل میڈیا پر نازیبا مہم شروع کر دی گئی ہے۔ جس میں نازیبا زبان استعمال کی جا رہی ہے۔ مہوش حیات کو تمغہ امتیاز دینے کی سفارش کس نے کی تھی؟۔ علی ظفر نے کہا کہ ان کے اور میشا شفیع کے کیس کو بھی دوبارہ سوشل میڈیا پرلایا جا رہا ہے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے علی ظفر کی درخواست پر کارروائی شروع کر دی ہے۔