لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے اگلے تین سال کے لئے سرکاری ملازمین کے لئے گروپ انشورنس کا معاہدہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن نے سالانہ کٹوتی اور ملنے والی رقم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ کٹوتی یکم جولائی 2020 سے ہو گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ1 سے گریڈ چار تک 1 لاکھ 50 کی انشورنس کی گئی۔ ماہانہ کٹوتی 67 روپے ہو گی۔ گریڈ 5 سے گریڈ 10 تک 1 لاکھ 75 ہزار انشورنس کی رقم رکھی گئی کٹوتی 79 روپے ہو گی۔ گریڈ 11 سے گریڈ 15 انشورنس کی رقم 3 لاکھ روپے رکھی گئی ہے جبکہ کٹوتی 136 روپے ہو گی۔ گریڈ 16 کے لئے انشورنس کی رقم 4 لاکھ 50 ہزار رکھی گئی ہے جبکہ کٹوتی 202 روپے ہوگی۔ گریڈ 17 کے لئے انشورنس کی رقم 6 لاکھ روپے رکھی گئی ہے جبکہ کٹوتی 269 روپے ہو گی۔ اسی طرح گریڈ 18 کے لئے انشورنس کی رقم 8 لاکھ 75 ہزار رکھی گئی ہے جبکہ کٹوتی 392 روپے ہوگی۔ گریڈ 19 کے لئے انشورنس کی رقم 10 لاکھ 50 ہزار رکھی گئی ہے جبکہ کٹوتی471 روپے ہو گی۔ گریڈ 20 سے گریڈ 22 تک انشورنس کی رقم 12 لاکھ 50 ہزار رکھی گئی ہے جبکہ ماہانہ کٹوتی 560 روپے کی جائے گی۔
پنجاب حکومت کا 3 سال کیلئے سرکاری ملازمین کی گروپ انشورنس کا معاہدہ
Sep 20, 2020