نیو یارک ( شنہوا + نیٹ نیوز) صدارتی الیکشن میں ممکنہ روسی مداخلت کی نشاندہی پر ایف بی آئی ڈائریکٹر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نشانے پر آگئے۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ کرسٹوفررے کودائیں بازوکے بجائے بائیں بازو کی تحریک پرتوجہ دینی چاہیے، امریکا کو سب سے زیادہ خطرہ چین سے ہے۔ صدر ٹرمپ کے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈائریکٹرایف بی آئی کاکانگریس میں بیان مجھے پسندنہیں آیا،نہیں جانتاکہ کرسٹوفررے نے چین کاذکرکیوں نہیں کیا،روس،شمالی کوریااوردیگرممالک سے متعلق یہ کہاجاسکتاہے مگرچین سرفہرست ہے۔ اپریل تک تمام امریکیوں کیلئے کرونا ویکسین دستیاب ہوگی۔