نوشہرہ (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ کرپشن پر کسی کو این آر او نہیں ملے گا۔ عمران خان کی کوششوں سے پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔ نوشہرہ میں کارکنوں سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ذمے دار ایٹمی ملک ہے اور پڑوسیوں کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتے ہیں۔ بھارت ہوش کے ناخن لے اور امن کی خواہش کو غلط نہ سمجھا جائے۔ وزیراعظم نہ خود کرپٹ ہیں اور نہ کسی کو کرپشن کرنے دیں گے۔