لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وباء ختم نہیں ہوئی، عوام پوری طرح محتاط رہیں اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے ضمن میں حکومت اور بین الاقوامی صحت کے اداروں کی طرف سے جاری ہونے والے ایس او پیز پر سختی سے کاربند رہیں، غیر ضروری پبلک مقامات پر جانے سے گریز کیا جائے، انہوں نے کہا کہ تعلیمی سرگرمیاں بتدریج بحال ہورہی ہیں، تعلیمی اداروں کی ایڈمنسٹریشن ایس او پیز پر سختی سے کاربند رہے، انہوں نے مرکزی رہنمائوں سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن کے زیر اہتمام چلنے والے جملہ تعلیمی و فلاحی اداروں میں ایس او پیز کو یقینی بنایا جائے اور طلبہ کی صحت اور حفاظت کو اولین ترجیح دی جائے۔