ڈی جی پاکستان پوسٹ، پوسٹ ماسٹر جنرلز اور سرکل سربراہان ہر ماہ کھلی کچہریوں کا انعقاد کریں گے

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)پاکستان پوسٹ اپنے صارفین کی شکایات کے ازالہ کے لئے ہر ماہ آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد کرے گا۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پاکستان پوسٹ کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ، پوسٹ ماسٹر جنرلز اور سرکل سربراہان ہر ماہ کے پہلے ہفتہ کو صبح 11 سے 12 بجے تک اپنے متعلقہ سرکلز میں آن لائن کھلی کچہریوں کا انعقاد کریں گے۔ یہ اقدام وزیراعظم عمران خان اور وزارت مواصلات و پوسٹل سروسز ڈویژن کی خصوصی ہدایات پر اٹھایا گیا ہے۔ آزاد جموں کشمیر و گلگت بلتستان سمیت تمام صوبوں میں تعینات محکمہ کے سینئر افسران اپنے سرکلز سے متعلق صارفین کی شکایات کا ازالہ کریں گے اور آن لائن شکایات کی سماعت کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن