اسلام آباد ( نوائے وقت نیوز)سوئس بزنس سکول آئی ایم ڈی کے شہریوں کے اطمینان سے متعلق سالانہ سروے کے مطابق سعودی شہر ریاض کی دنیا کے سمارٹ شہروں کی درجہ بندی میں ترقی ہوئیہے۔سعودی دارالحکومت ریاض 18 درجے ترقی کر کے 109 شہروں میں سے 53 ویں نمبر پر آ گیا ہے جو 2020 کے سروے میں سب سے بڑی بہتری ہے۔ ریاض کی نئی درجہ بندی نے اسے ٹوکیو، روم، پیرس اور بیجنگ جیسے عالمی طور پر تسلیم شدہ شہروں سے بھی آگے کر دیا ہے۔ سنگاپور 2020 کے سروے میں پہلے، ہیلسنکی دوسرے اور زیورخ تیسرے نمبر پر امریکی شہر نیو یارک 28 درجے ترقی کر کے 10 ویں جبکہ واشنگٹن 19 درجے ترقی کر کے 12 ویں نمبر پرآ گیا ہے۔
سعودی دارالحکومت ریاض کی عالمی سمارٹ شہروں کی درجہ بندی میں ترقی
Sep 20, 2020