پاکستان کوسٹ گارڈزکی کاروائی،  بین الاقوامی اسمگلر ز گرفتار

Sep 20, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کوسٹ گارڈز نے بین الاقوامی اسمگلر جان محمد عرف جعفر اوراس کے بیٹے کو گوادر میں احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا ہے ۔ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز اپنی عمل داری کے علاقے میں غیر قانونی کاروبار اورمنشیات اسمگلنگ کرنے والوں پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں پاکستان کوسٹ گارڈز کے جوانوںنے بین الاقوامی اسمگلر جان محمد عرف جعفر اور اس کے بیٹے قنبر کو گوادر میں عدالت کے احاطے سے گرفتار کر لیا۔واضح رہے کہ مذکورہ اسمگلرز بین الاقوامی سطح پر منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں اور مختلف کیسز میں کوسٹ گارڈز کو مطلوب تھے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ مستقبل میںبھی اس طرح کی کاروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی تا کہ وطنِ عزیز کو ان جیسے منشیات اسمگلروں سے نجات دلائی جا سکے اور اس مقصد کے حصول کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا۔

مزیدخبریں