معصوم مروہ کے لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے، غفور حیدری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے وفد کے ہمراہ پرانی سبزی منڈی میں درندگی کی شکار معصوم بچی مروہ کے والدین و اہل خانہ سے ملاقات کرکے دردناک سانحے پرافسوس و تعزیت کا اظہار کیا جبکہ بارش کے دوران اندوہناک حادثے کے شکار ہونے والے صائمہ اپارٹمنٹس نزد ملینیم مال گلستان جوہر کے متاثرین ولواحقین سے ملاقات کی اورحادثے پر افسوس کا اظہار کیا مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی، سینیٹرمولانا عبدالغفورحیدری نے متاثرین کیلیے امدادی پیکج کا بھی مطالبہ کیا۔ان مواقع پر جے یو آئی بزنس فورم کے وائس چیئرمین بابرقمرعالم، مولانا سعید الرحمن سرور، مفتی محمدطیب حیدری، جمعیت علما اسلام یوسی پی ایس 106 کے امیر مولانا سیف الرحمن، ،سخاوت حسن زئی ، یوسی 20 کے امیر حافظ زین العابدین جنرل سیکریٹری مولانا رشید احمد خاکسار،حافظ ابراہیم ،عابد خاکسار، ، مفتی مطاہر شاہ، احمد خان، غلام یوسف  اوردیگرمقامی افرادبھی موجود تھے۔ مولاناعبدالغفورحیدری نے کہا کہ معصوم بچی مروہ کے ساتھ انسانیت سوز عمل کرنے والے سفاک درندے کسی نرمی کے مستحق نہیں،گرفتار قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچاکر انکے اہل خانہ کو انصاف فراہم کیا جائے آئے روز ملک میں اس طرح کے واقعات انتہائی افسوسناک ہے،معصوم مروہ کے لواحقین انصاف کے منتظر ہیں،مولانا عبدالغفور حیدری نے لواحقین کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جمعیت علما اسلام اور پوری قوم آپکے غم میں برابر کی شریک ہے،قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچائے کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن