لاہور(سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر کریگ میکملن باپ کے انتقال کی وجہ سے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کی ذمہ داری نہیں سنبھال سکیں گے ۔ چیف ایگزیکٹو بی سی بی نظام الدین چودھری نے بتایا کہ میکملن کے والد کا انتقال ہوگیا ہے جس کی وجہ سے وہ ٹیم کو ابھی جوائن نہیں کررہے ہیں ۔ بی سی بی کو بھی میکملن کے والد کے انتقال پر افسوس ہو اہے اور بورڈ غم کی اس گھڑی میں کوچ کے ساتھ ہے ۔
ہماری ہمدردیاں کوچ کے ساتھ ہیں ۔ ان کو دورہ سری لنکا کیلئے ٹیسٹ سیریز کیلئے بائولنگ کنسلٹنٹ تعینات کیاگیا تھا ۔ بی سی بی نے سپن بائولنگ کوچ ڈینئل ویٹوری سے بھی کہا ہے کہ وہ دورہ سری لنکا سے قبل ٹیم کو جوائن کریں ۔ بیٹنگ کنسلٹنٹ نیل مکینزی نے گزشتہ ماہ عہدہ سے استعفیٰ دیدیا تھا ۔