فیصل آباد(نوائے وقت رپورٹ)ڈسٹرکٹ اینڈ ڈویژنل سپورٹس کمیٹی کے زیر اہتمام دوسری ڈویژنل گرلز ماس ریسلنگ چیمپئن شپ سمن آباد سپورٹس کمپلیکس میں کھیلی گئی جس میں چاروں ڈسٹرکٹ کی ٹیموں نے حصہ لیا۔فیصل آباد کی نیشنل یوتھ مارشل آرٹس اکیڈ می 2گولڈاور2سلوراور جگنو سپورٹس کلب کے کھلاڑیوں نے 2گولڈ2سلور اور6براونز میڈل حاصل کر کے گرلز مقابلوں میں فیصل آباد ڈسٹرکٹ کو چیمپئن بنوادیا۔ جھنگ کی ٹیم نے دوسری ، ٹوبہ کی ٹیم نے تیسری اور چنیوٹ کی ٹیم نے چوتھی پوزیشن حاصل کی ۔ مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر میڈم ساجدہ لطیف،میڈم ناصرہ کفیل ،صدر جگنو سپورٹس کلب پاکستان مسز عبدالستارنیازی،حافظ اظہر محمود ،ماجد بٹ سیکرٹری جنرل مارشل آرٹس ایسوسی ایشن،محمدشہزاد سیکرٹری جنرل ماس ریسلنگ،عاطف نومی ملک سیکرٹری جنرل ریسلنگ ایسوسی ایشن اور دیگر بھی ہمراہ تھے۔
ڈسٹرکٹ فیصل آباد نے ڈویژنل گرلز ماس ریسلنگ چیمپئن شپ جیت لی
Sep 20, 2020