اٹک (نامہ نگار) سابق ضلع ناظم اٹک وممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے55میجر طاہر صادق نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کی سربراہی میں مسلح افواج نہ صرف دہشت گردی بلکہ مختلف محاذوں پر دشمنان وطن سے برسر پیکار ہے ، تحریک انصاف کی حکومت اپنے منشور پر عمل پیرا ہو کر ایک کروڑ ملازمتوں اور 50 لاکھ گھروں کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کے علاوہ کرونا وائرس سے متاثرہ تاجروں اور زندگی سے ہر شعبۂ سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے ایسی پالیسی بنائے تا کہ یہ افراد دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑے ہو سکیں ، قوم مسلح افواج جو اس وقت بھارت ، افغانستان اور دیگر ممالک سے حالت جنگ میں ہے اس کی بھرپور حمایت کو اپنے فرائض میں شامل کر لیں اور سوشل میڈیا پر پاک فوج کی بھرپور حمایت کی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق صدر تحصیل بار ایسوسی ایشن جنڈ ملک غلام فرید ایڈووکیٹ ، ملک عبدالستار ، ملک محمد علی ، ملک محمد نزاکت ، محمد اظہر اعوان ، محمد ارسلان اعوان ، محمد اکسیر اعوان ، محمد ارقم اعوان ، محمد ایوب خان کی مسلم لیگ ( ن ) چھوڑ کر میجر گروپ میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس مو قع پر کوارڈینیٹر میجر گروپ حاجی محمد اکرم خان کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی میجر گروپ میں شامل ہونے والے سابق صدر تحصیل بار ایسوسی ایشن جنڈ ملک غلام فرید ایڈووکیٹ نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ میجر طاہر صادق کی صلاحیتیوں کا اعتراف ان کے مخالفین بھی کرتے ہیں ۔