لاہور(نمائندہ خصوصی)اینٹی رائٹ فورس نے گذشتہ ہفتے کے دوران 33 سے زائد مذہبی،سیاسی وسماجی اجتماعات پر لا اینڈ آرڈر کو کنٹرول کیا۔ تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ایس پی اینٹی رائٹ فورس جمیل ظفر نے بتایا کہ گذشتہ ہفتے شہر کے 42مقامات پر اینٹی رائٹ فورس کے 133 دستے روانہ کئے۔وزیراعظم پاکستان کی لاہور آمد کے موقع پر 40 سے زائد اے آر ایف کے جوانوں نے ڈیوٹی سر انجام دی۔مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے 180 سے زائد بیریئرز لاہور کی تمام ڈویڑنز میں بھجوائے گئے جبکہ100 سے زائد جوانوں نے مجالس ڈیوٹی سر انجام دی۔