کراچی(اسٹاف رپورٹر)فلسطین فاونڈیشن پاکستان کے رہنما صابرابومریم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ مسلمان ممالک کا اسرائیل کو تسلیم کرنا مسئلہ فلسطین اور کشمیر سے سنگین غداری ہے،خطے میں اسرائیلی مفادات کے دفاع کے لئے پاکستان کے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیں،امریکہ و اسرائیل کی سازشوں کے خلاف ملک بھر میں اسرائیل نامنظور مہم چلانے کا اعلان کرتے ہیں۔رہنما فلسطین فاونڈیشن کاکہناتھاکہ اسرائیل نامنظو ر مہم کے تحت ملک بھر میں پروگرام ترتیب دئیے جائیں گے۔صابر ابو مریم نے کہاکہ مہم کا مقصد خطے میں بڑھتے ہوئے امریکی و اسرائیلی اثر رسوخ سے متعلق آگہی فراہم کرنا ہے۔رہنما پی ایل ایف نے کہاکہ امریکہ اور اسرائیل ہندوستان کے ساتھ مل کر پاکستان میں انارکی پھیلانے چاہتے ہیں،افواج پاکستان کے خلاف منفی پراپیگنڈا اور سازشیں اسرائیلی مقاصد کی تکمیل کی کڑی ہے۔علامہ قاضی احمد نورانی نے کہاکہ عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کر کے بہت بڑی خیانت کی ہے۔رہنما فلسطین فاونڈیشن نے کہاکہ اسرائیل غاصب صہیونیوں کی قائم کردہ جعلی ریاست ہے۔علامہ باقر عباس زیدی نے کہاکہ اسرائیل خطے سمیت دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہے،علامہ باقر عباس زیدی کاکہناتھاکہ خطے میں اسرائیل کیاثرورسوخ کو بڑھا کر کشمیر کی جدوجہد کو بھی دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے،محفوظ یار خانے کہاکہ خلیجی ممالک نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کر کے او آئی سی،عرب لیگ اور خلیج کونسل کے وجود کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے،مسلم پرویزنے کہاکہ عرب ریاستوں کے ساتھ مل کر نئی سازشوں کا جال بنایا جا رہاہے,پاکستان کو عرب ریاستوں کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر کسی مثبت موقف کی امید باقی نہیں رہی,عرب ریاستی مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ تاریخی خیانت کر رہی ہیں۔