ملک میں ایک بارپھر فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کی سازش کی جارہی ہے،مفتی عبدالعلیم قادری

Sep 20, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملک میں نظام مصطفی ﷺکانفاذ ہی تمام مسائل کا حل ہے،حکمران فوری نفاذ کا اعلان کریںتبھی ریاست مدینہ کا دعویٰ مکمل ہوگا۔ یہ باتیں مرکزی جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے زیراہتمام جامع مسجد مکی کورنگی میں عظمت صحابہ واہل بیت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کراچی کے امیرپیر مفتی محمدعبدالعلیم قادری، ناظم اعلیٰ علامہ محمدزبیر صدیقی ہزاروی،علامہ خلیل احمدنورانی، علامہ مفتی محمدزبیر عامر گیلانی،علامہ قاری محمداظہر نقشبندی، مولاناتمجید نعمان،علامہ سراج مہروی ودیگر نے کہیں ۔  کانفرنس  میں مولانا محمدغمیر احمدگیلانی، مولاناآصف حسین سعیدی، عبدالعزیزمیئو،ملک محمداسلام، ملک محمدجمیل، ملک محمدمبین سعیدی،محمدیونس نورانی، محمدشاکر نورانی ودیگر نے بھی شرکت کی۔علمائے کرام نے اپنے خطاب میں کہاکہ پاکستان ہمارے اکابرین نے بڑی قربانیوں اور جدوجہد کے بعدحاصل کیاہے،اس کی حفاظت اور سلامتی کے لئے علماء ومشائخ ہمہ وقت میدان عمل میں ہیں اور اپنے فرائض کی ادائیگی میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے۔مقررین نے کہاکہ ملک میں ایک بارپھر فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کی سازش کی جارہی ہے لیکن دشمنان اسلام وپاکستان یہ جان لیں امام شاہ احمدنورانی ؒ کے پیروکار آج بھی میدان عمل میں ہیں اور کسی بھی اندرونی وبہرونی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

مزیدخبریں