وزیرتوانائی سندھ امتیازشیخ ،فردوس شمیم نقوی کے معافی نامے پربرس پڑے 

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا قائد حزب اختلاف سندھ کے گیس لوڈشیڈنگ پر برہمی اور معافی پر ردعمل کااظہارکرتے ہوئے قائد  حزب اختلاف سندھ کچھ دیر کے لیے کاغذی شیر ثابت ہوئے انہوںنے کہاکہ گیس لوڈشیڈنگ پر فردوس شمیم نقوی کے بیان سے 
محسوس ہوا کہ ان کو کراچی کے عوام کی تکالیف کا احساس ہو گیا ہے امتیاز شیخ کاکہناتھاکہ گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کے مسائل میں اضافہ کر رکھا ہے ہم تو سمجھے تھے کہ پی ٹی آئی رہنما کے بیان کے بعد کراچی کے عوام کو ان تکالیف سے نجات مل جائے گی وزیر توانائی سندھ نے اپنے بیان کے کچھ دیر بعد ہی خواب سے بیدار ہو کر وزیراعظم اور وزیر توانائی سے معافی مانگ لی،انہوں نے کراچی کے عوام کو بتادیا کہ وہ وفاقی حکومت کے ساتھ ہیں ،قائد حزب اختلاف نے وزیراعظم اور وزیر توانائی سے معافی مانگ کر بتا دیا کہ وہ پرانی تنخواہ پر کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔

ای پیپر دی نیشن