خواجہ حمید الدین سیالوی رُشد و ہدایت کے سر چشمہ تھے:دینی رہنما 

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار )امیر شریعت سجادہ نشین آستانہ عالیہ سیال شریف خواجہ حمید الدین سیالوی رُشد و ہدایت کے سر چشمہ تھے آپ نے تمام زندگی اتباع رسول میں گزاری عقیدہ ختم نبوت کے احیاء کیلئے ہمیشہ سر بستہ رہے اُن کی وفات سے دُنیا ایک عظیم روحانی شخصیت سے محروم ہو گئی جس کا خلا مشکل سے پُر ہو گا ان خیالات کا اظہار یہاں مختلف دینی ،سماجی رہنمائوں نے اپنے تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاجو کہ مرکز اہلسنت مرکزی جامع مسجد غوثیہ رضویہ منعقد ہوا۔ مجلس دعوۃ اسلامیہ کے امیر حافظ محمد اسماعیل الیاس نے کہا کہ حضور پیر سیال نے ہمیشہ اتحاد امت کیلئے کام کیا۔

ای پیپر دی نیشن