گوجرانوالہ اساتذہ کوکنوینس الائونس سے محروم رکھنا ظلم  ہے: آفتاب خان

کامونکے (نامہ نگار)دوسرے اضلاع کے اساتذہ کو سپریم کورٹ کے فیصلہ کے تحت چھٹیوں کے دوران کنوینس الاونس دیا گیا جبکہ اس دوران  گوجرانوالہ کے ہزاروں اساتذہ کو اس سے محروم رکھنا سراسر نا انصافی اور ظلم  ہے.ان خیالات کا اظہار پنجاب ٹیچرز یونین تحصیل کامونکے کے صدر آفتاب خان سابقہ صدر ملک محمد الیاس، ملک طاہر اعوان،جیکسن الیاس اور گل زادہ خان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا.ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد ڈسٹرکٹ سیالکوٹ ودیگر اضلاع  میں اساتذہ کو موسم گرما و کرؤنا وائرس کی وجہ سے ہونے والی تعطیلات کے دوران بھی تنخواہوں میں پورا کنوینس الاونس دیاگیا جبکہ اس دوران گوجرانوالہ کے اساتذہ کو کنوینس الاونس سے محروم رکھا گیا ہے.ان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے اساتذہ کرؤنا وائرس کی وباء  کے دوران بھی سکولوں میں حاضر ہوتے رہے ہیں اسکے باوجود انہیں انکے جائز حق سے محروم رکھنا انصاف کے تقاضوں کیخلاف اور سپریم کورٹ کے فیصلہ کی عدم عدولی کے زمرے میں آتا ہے. انہوں نے کہا اگر اساتذہ کو پچھلے 6 ماہ کے کنوینس الاونس کی ادائیگی نہ کی گئی تو وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...