حکومت گیس کی تلاش کیلئے 10بلاکس کے ٹینڈرز جاری کریگی:ندیم بابر 

Sep 20, 2020

لاہور(کامرس رپورٹر )وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر نے کہا ہے کہ ملک میں گیس کی قلت دور کرنے کیلئے حکومت دسمبر میں آف شور میں گیس کی تلاش کیلئے 10بلاکس کے ٹینڈرز جاری کرے گی ،جے آئی ڈی سی کے بارے میں عدالتی حکم پر اس طرح عملدرآمد کریں گے کہ کوئی بھی انڈسٹری مالی مسائل کا شکارنہ ہو ،آئندہ موسم سرما میں انڈسٹری اور گھریلو صارفین کو گیس کی قلت کا سامنا کرنا پڑے گا جس کیلئے گیس کی لوڈ مینجمنٹ کا پلان بنا لیا ہے ، پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی وصولی کا رواں مالی سال کے بجٹ450ارب روپے کا ہدف ہے جسے حاصل کرنے کیلئے ہر ماہ اس کی شرح میں ردو بدل کیا جاتا ہے لیکن اسے صفر نہیں کر سکتے۔ ان خیالات کا اظہارانہوںنے اپٹماہائوس میں عہدیداروں کے ساتھ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اپٹما کے مرکزی چیئرمین عادل بشیر، پنجاب کے چیئرمین عبدالرحیم ناصرسمیت دیگر بھی موجود تھے۔ 

مزیدخبریں