پنجاب ہیومن کیپٹل انوسٹمنٹ پراجیکٹ‘‘کا اجراء اہم اقدام ہے:سعید الحسن شاہ

لاہور (خصوصی نامہ نگار)صوبا ئی وز یر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ پنجاب احساس پروگرام کے تحت ’’نئی زندگی ‘‘ اور’’پنجاب ہیومن کیپٹل انوسٹمنٹ پراجیکٹ‘‘کا اجراء بے حد اہمیت کاحامل ہے اورپنجاب احساس پروگرام ریاست مدینہ کے خواب کی عملی تعبیر کیلئے پہلا قدم ہے-احساس ہی انسانیت ہے اور انسانیت ہمیںریاست مدینہ کی طرز پر فلاحی ریاست کے قیام کی ضرورت کااحساس دلاتی ہے جہاں ہر فرد کو بلاامتیاز تمام ترسہولیات میسر ہوں اورنادار ،مظلوم اورمستحق طبقے کی دادرسی ہو۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر احساس پروگرام کے تحت صوبے میں سوا 53ارب روپے سے ’’نئی زندگی ‘‘اور’’ ہیومن کیپٹل انوسٹمنٹ پراجیکٹ‘‘ کاآغازکر دیا گیاہے۔ماضی میں جائز حقوق سے محروم طبقات کے احساسات کومجروح اورضروریات کونظرانداز کیا جاتارہا۔

ای پیپر دی نیشن