لاہور(نیوزرپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور نے لاہور شہر میں قائم ہونے والے نئے اور پرانے لنگر خانوں میں شہریوں کو فراہم کئے جانے والے کھانے کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں۔ڈی سی لاہور دا نش افضال نے کہا کہ گزشتہ روز نئے لنگر خانوں میں 3175 افراد کو کھانا کھلایا گیا اور پرانے لنگر خانوں میں 6497 افراد کو کھانا فراہم کیا گیا۔ مجموعی طور پر 229554 افراد کو کھانا فراہم کیا گیا ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور لنگر خانوں میں مستحق، غریب اور نادار افراد کی سہولیات کے لئے لنگر خانوں میں کھانا کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ لاہور نے کل کی پناہ گاہوں کی رپورٹ جاری کر دی ہیں۔پناہ گاہوں میں مقیم افراد کو تمام تر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
ایک روز میں لنگرخانوں پر سوا2لاکھ سے زائدافراد کو کھانا کھلایا گیا:ڈی سی
Sep 20, 2020