بھارت کا 9 القاعدہ جنگجو گرفتار‘ اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ 

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کی انسدادی دہشتگردی کی نگران ایجنسی نے القاعدہ سے منسلک نو جنگجوؤں کو پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ جنگجو دارالحکومت نئی دہلی سمیت بھارت کے مختلف شہروں میں دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ایجنسی نے چھاپوں میں تیز دھار ہتھیاروں اور داخلی سطح پر تیار کردہ آتشی اسلحے کو اپنی تحویل میں لینے کا بھی بتایا ہے۔ تفتیش کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا جائیگا۔ چھ کو  مغربی بنگال سے جبکہ تین کو جنوبی ریاست کیرالہ سے حراست  میں لیا گیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...