لندن میں زیرعلاج ہوں‘ جواب کیلئے وقت دیا جائے‘ جہانگیر ترین کی ایف آئی اے پیش ہونے سے معذرت

لاہور (نیٹ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے ذاتی حیثیت میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کر لی۔ ایف آئی اے کی جانب سے شوگر سکینڈل میں تحقیقات کے لئے جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کو تمام دستاویزات سمیت طلب کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز علی ترین کے بعد اب جہانگیر ترین نے بھی ایف آئی اے کو اپنا تحریری جواب جمع کرا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس وقت لندن میں زیرعلاج ہوں‘ ذاتی طور پر ایف آئی اے کے سامنے پیش نہیں ہو سکتا۔ پی ٹی آئی رہنما نے ایف آئی اے کو یہ بھی لکھا کہ سوالات کے جواب کے لئے مناسب وقت درکار ہے۔ نجی ٹی وی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما جہانگیر ترین 15 ارب روپے کے کارپوریٹ فراڈ کیس میں خود پیش نہیں ہوئے البتہ ایف آئی اے کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو جواب جمع کروا دیا ہے۔ ایف آئی اے کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے جواب وصول کر لیا ہے اب تحقیقاتی کمیشن کے سامنے جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کے جوابات کو سامنے رکھ کر وقت دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...