لاہور/ جڑانوالہ/ ساہیوال/ سرگودھا/ بہاولپور/ ڈیرہ غازیخان/ ملتان(سٹاف رپورٹر+ نمائندگان+ نامہ نگاران+ نیوز رپورٹر) مسلسل تاخیر کے بعد پنجاب حکومت کی طرف سے میٹرک کلاس کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ لاہور بورڈ میں کامیابی کا تناسب 71.51 فیصد رہا جبکہ پوزیشنز کا اعلان نہیں کیا گیا۔ چیئر مین لاہور بورڈ ریاض ہاشمی کے مطابق میٹرک کلاس کے نتائج اعلان کر دیا گیا ہے چیئر مین لاہور بورڈ کا کہنا تھا لاہور میں ہیومینٹی گروپ میں کامیابی کی شرح 52.16 فیصد ہے، ہم نے نہایت شفاف انداز سے رزلٹ کو تیار کیا ہے، ریاض ہاشمی کا کہنا تھا کہ آج کے رزلٹ میں پوزیشنز کا اعلان نہیں کیا جا رہا، گریڈنگ کو اپنایا گیا، ہمارے کل امیدوار ایک لاکھ 68 ہزار تھے اور ایک لاکھ 66 ہزار نے امتحان دیا۔انہوں نے کہا کہ سائنس گروپ میں کامیابی کی شرح 79 فیصد ہے، مجموعی طور پر 2 لاکھ 37 ہزار طلبہ نے امتحان دیا تھا، پریکٹیکل کے لیے حکومت نے جو پالیسی بنائی اس پر عمل کیا گیا، پریکٹیکل میں 50 فیصد نمبر سب کو دیئے، باقی 50 فیصد ان کے پیپر کے مطابق دئیے، کامیابی کا تناسب 71.51 فیصد رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ 880 نمبر یا زیادہ لینے والے طلبہ کا اے پلس گریڈ ہو گا، 770 سے 879 تک نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کا گریڈ اے ہو گا، 660 سے 769 نمبر لینے والے طلبہ گریڈ بی کے مستحق ہوں گے۔ 550 سے 659 نمبر لینے والے طلبہ کا گریڈ سی ہو گا، 440 سے 549 نمبر لینے والے طلبہ کا گریڈ ڈی ہو گا۔ 440 نمبر سے کم لینے والے طلبہ کا گریڈ ای ہو گا۔گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ کے زیر اہتمام امتحان کے نتائج کا اعلان بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر طارق محمودقاضی اورپروفیسر ناصر محمود اعوان کنٹرولر امتحانات نے کانفرنس روم میں پریس کانفرنس میں کیا چیئرمین بورڈ نے بتایا کہ اس امتحان میں مجموعی طور پر 215208اُمیدواران شامل ہوئے جن میں سے 168251 کامیاب قرار پائے اس طرح اُن کی شرح تناسب 78.18فیصد رہی۔ تفصیلات کے مطابق سائنس گروپ (بوائز) میں 75063اُمیدوار شامل امتحان ہوئے جن میں سے59240اُمیدوار کامیاب قرار پائے اور اُن کی کامیابی کی شرح 78.92فیصد رہی۔ سائنس گروپ (گرلز) میں 74856اُمیدوار شامل امتحان ہوئے جن میں 66428 اُمیدوار کامیاب قرار پائے اور اُن کی کامیابی کی شرح88.74فیصد رہی۔ اسی طرح ہیومینٹیز گروپ میں بالترتیب بوائز اُمیدوار 20194گرلز اُمیدوار44571 شامل امتحان ہوئے جن میں سے بوائز گروپ میں 10338اُمیدوار جبکہ گرلز میں سے 32002اُمیدوار کامیاب قرار پائے۔ اس طرح اُن کی کامیابی کی شرح بالترتیب51.19اور 71.80فیصد رہی چیئرمین بورڈ نے بتایا کہ امتحان کے انعقاد سے لے کر نتائج کی تیاری تک متعلقہ قواعد و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا ہے۔ امتحانی نظام میں غیر جانبداری اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا۔جڑانوالہ سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق فیصل آباد میں میٹرک کے امتحانات میں ایک لاکھ 57 ہزار 448 طلباء طالبات نے حصہ لیا اور ایک لاکھ 24 ہزار 513 طلباء طالبات کامیاب قرار پائے‘ کامیابی کا تناسب 79 اعشاریہ 08 رہا‘ اور کسی بھی پوزیشن ہولڈرز کا اعلان نہیں کیا گیا ۔ساہیوال سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق چیئرمین بورڈ محمد شفیق نے بتایاساہیوال بورڈ کا نتیجہ 73.69فیصد رہا۔بورڈ کے68655 امیدواروں نے اپلائی کیا جبکہ 67757امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا جن میں سے 49931طلبا و طالبات کامیاب ہوئے ۔ریگو لر بنیاد پر 52515امیدواروں میں سے 41981امیدوار کامیاب ہوئے اور نتیجہ79.94فیصد رہا۔پرائیویٹ 15242امیدواروں نے حصہ لیا 7950امیدوار کامیاب ہوئے اور نتیجہ52.16فیصد رہا۔جبکہ سائنس گروپ میں 54820امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے 43546کامیاب قرار پائے ا ور نتیجہ79.43فیصد رہا۔جنرل گروپ میں12875امیدواروں نے حصہ لیا 6323کامیاب ہوئے اور نتیجہ 49.11فیصد رہا۔گونگے بہرے 62طلباء اور طالبات نے امتحان میں حصہ لیا اور تمام امیدوار کا نتیجہ سوفیصد رہا۔ بورڈ کے امتحان میں 35365طلباء نے امتحان میں حصہ لیا 24496کامیاب ہوئے ۔نتیجہ69.27فیصد رہا جبکہ 32392طالبات نے امتحان میں حصہ لیاجن میں 25435طالبات کامیاب ہوگئیں اور طالبات کا نتیجہ 78.52فیصد رہا ۔سرگودھا سے نامہ نگار کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ سرگودھا نے میٹرک کے سالانہ امتحان 2020 کے نتائج کا اعلان کر دیا جس میں 87732امیدواروں نے داخلہ بھجوایا 86862 طلباء و طالبات نے حصہ لیا 63370 کے کامیاب قرار پانے پر کامیابی کا تناسب 77.56فیصد رہا۔ ریجن کے چاروں اضلاع سرگودھا کے 39733 امیدوار طلباء و طالبات سے 31763 کی کامیابی کا شرح تناسب 79.94 فیصد،میانوالی کے 16525امیدوار طلباء وطالبات سے 11819 کی کامیابی کا شرح تناسب71.52 فیصد،خوشاب کے 14917 امیدوار طلباء وطالبات سے 11579کی کامیابی سے شرح تناسب 77.62فیصد،اور بھکر کے 15687امیدوار طلباء و طالبات سے 12209 کی کامیابی کا شرح تناسب 77.83 فیصد رہا ہے۔ بہاول پور سے نامہ نگار کے مطابق تعلیمی بورڈ بھاول پور کے نتائج کی تفصیلات میں کنٹرولر امتحانات طاہر حسین جعفری نے بتایا کہ اس امتحان میں 83221امیدواران نے شرکت کی جبکہ66504 امیدواران امتحان میں کامیاب ہو سکے اس طرح مجموعی طور پر نتیجہ کا تناسب 79.91%رہا انھوں نے بتایاکہ اس امتحان کا نتیجہ Relative Gradingاور Percentile سکور سسٹم کی بنیاد پر مرتب کیا گیا ہے لہذا امتیازی پوزیشنز کی بجائے Percentileگریڈز A,B,C,D,E استعمال کیے گیے ہیں ۔نتائج کی تفصیلات بورڈ کی ویب سائیٹ www.bisebwp.edu.pk پر ملاحظہ کی جا سکتی ہیں۔اس کے علاوہ اُمیدواران اپنا رزلٹ 800298 پر رول نمبر SMSکر کے بھی معلوم کر سکتے ہیں۔ جاری کی گئی امتحانی پالیسی کے مطابق ایسے امیدوار جنہوں نے جماعت نہم کے امتحان میں شمولیت کیلئے داخلہ فارم بورڈ کو بھجوایا تھالیکنCOVID-19 کی وجہ سے حکومتی ہدایات کے تابع امتحان کو منسوخ کرنا پڑااور ان امیدواروں کو دسویں جماعت میں پرموٹ کر دیا گیا ہے اور یہ امیدواران نویں جماعت کے امتحان کی بجائے میٹرک سالانہ امتحان 2021ء میں صرف جماعت دہم کے امتحان میں شرکت کریں گے ۔ڈیرہ غازی خان سے نیوز رپورٹر کے مطابق ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان نے میٹرک سالانہ امتحان 2020کا نتائج کا اعلان کر دیاپاس ہونیوالے امیدواران کا مجموعی تناسب 85فیصد رہا جبکہ سرکاری اداروں کے 89.27فیصد اور پرائیویٹ اداروں میں 69.26فیصد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ راولپنڈی سے اپنے سٹاف رپورٹر کے مطابق راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحان2020 ء کے نتائج کا اعلان کردیا چیئرمین تعلیمی بورڈ ڈاکٹر غلام دستگیر نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایک لاکھ22 ہزار 553 طلبہ و طالبات نے داخلہ بھجوایا تھا جن میں سے ایک لاکھ21 ہزار 507 طلبہ و طالبات نے امتحان دیا 91 ہزار888 طلبہ و طالبات نے کامیابی حاصل کی نتیجہ 75.65 فیصد رہا 29 ہزار429 امیدوار فیل ہوگئے۔ملتان سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق تعلیمی بورڈ ملتان نے میٹرک سالانہ امتحان2020 کے نتائج کااعلان کردیاہے،نتائج کے مطابق امتحان میں کل ایک لاکھ 13ہزار 407امیدواروں نے شرکت کی ان میں سے 96074پاس اور 17333فیل ہوگئے ،امتحان میں امیدواروں کی کامیابی کی شرح 84.72فیصد رہا، نتائج کے مطابق سائنس گروپ کے 99627امیدوار امتحان میں شریک ہوئے ان میں سے 86615پاس اور 13012فیل ہوگئے ،سائنس گروپ کا نتیجہ 86.94فیصد رہا،آرٹس گروپ سے تعلق رکھنے والے 3780امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی،ان میں سے 9459پاس اور 4321فیل ہوئے،آرٹس گروپ میں امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 68.64فیصد رہا،امتحان میںکامیاب ہونے والے کل96074امیدوارو ں میں سے 21859نیاے پلس گریڈ حاصل کیا،