صدر وزیراعظم کی مراعات میں کمی کررہے ہیں‘ بل جلد لائینگے: بابر اعوان 

 اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم نے اپنی اور صدر پاکستان کی مراعات کم کرنے کا بل لانے کی منظوری دے دی ہے۔ ٹی وی چینل کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کو مراعات میں کمی کا قانون پارلیمنٹ سے منظور کروانے کی ہدایت کی ہے اور سرکاری خرچ پر وی آئی پی اخراجات کے سد باب کے لیے قانون سازی پر کام کرنے کا کہا ہے۔ مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کے مطابق سربراہان مملکت کی مراعات میں کمی کا بل جلد پارلیمنٹ میں پیش کر دیں گے۔ ماضی میں سربراہان نے ایک سے زائد رہائش گاہوں کو کیمپ آفسز کا درجہ دیا۔ بل کے ذریعے سربراہان مملکت کے کئی شہروں میں کیمپ آفسز ڈکلیئر کرنے کی شق کا خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ صدر اور وزیراعظم صرف ایک سرکاری رہائش گاہ رکھ سکیں گے۔ سکیورٹی، ملازمین، کھانے پینے، انٹرنیٹ اور ٹیلی فون کی مد میں کروڑوں روپے خرچ ہوتے۔ انتخابی منشور سمیت عوام سے کفایت شعاری کا وعدہ پورا ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...