لاہور (نامہ نگار) ڈیفنس سی میں انسانی ہڈیاں ملنے پر خوف وہراس پھیل گیا۔ ڈیفنس سی کے علاقے میں انسانی ہڈیاں دیکھ کر شہری نے پولیس کو اطلاع دی۔ ہڈیاں ملنے والی جگہ سے خاتون کے کپڑوں کے ٹکڑے بھی ملے ہیں۔ پولیس کے مطابق شبہ ہے کہ نامعلوم ملزمان نے خاتون کو قتل کرکے انسانی اعضا خالی پلاٹ میں پھینکے ہیں۔ پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع سے شواہد اکھٹے کر لیے ہیں۔
ڈیفنس سی میں انسانی ہڈیاں ملنے پر خوف وہراس پھیل گیا
Sep 20, 2021