پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع پرویز خٹک نے نوشہرہ جلسے میں کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ آتشبازی کریں۔ پولیس کی فکر چھوڑیں، دیکھتا ہوں کون آتشبازی رکواتا ہے۔ ذرائع کے مطابق پرویز خٹک گزشتہ رات اپنے حلقہ انتخاب میں جلسہ کررہے تھے۔ جلسے کے اختتام پر ان کے دیرینہ کارکنوں نے آتش بازی کی۔ لیکن پولیس نے آتش بازی رکوا دی۔ پولیس کی ہدایات کو نظر انداز کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے ورکرز کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے سٹیج سے اعلان کیا آتش بازی کیوں روکی۔ آتش بازی کی جائے۔ کسی افسر کی پروا نہ کریں، میں یہاں موجود ہوں دیکھتا ہوں کیسے آتش بازی کو روکا جائے گا۔ تحریک انصاف کے نوشہرہ جلسے میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی گئی۔ جلسے میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ہوائی فائرنگ کی۔ وزیر دفاع پرویز خٹک ہوائی فائرنگ روکتے رہے۔
پولیس کی فکر چھوڑیں، آتشبازی کریں، دیکھتا ہوںکون رکواتا ہے: پرویز خٹک
Sep 20, 2021