ڈسکہ (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) خالہ کے سیلفی بنانے کے شوق نے ایک سالہ بھانجی کی جان لے لی۔ نواحی گائوں بلے والی کی خاتون عاصمہ بی بی اپنی ایک سالہ بھانجی محراب کے ہمراہ ڈسکہ سے گائوں جارہی تھی جب وہ موڑ گلوٹیاں کے قریب پہنچی توخاتون کو سیلفی بنانے کا جنون سوار ہوا۔ اس نے موبائل نکال کر سیلفی بنانا شروع کردی۔ اسی دوران اس کے چادر رکشہ کے ٹائر میں پھنس گئی اور رکشہ الٹ گیا۔ جس کے نتیجہ میں ایک سالہ محراب موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔