باغبانپورہ : شہریوں نے 2 ڈاکوؤں کی درگت بنا ڈالی‘ ایک سابق پولیس ملازم نکلا

لاہور (نامہ نگار)باغبانپورہ کے علاقے میں دو ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے۔ جن کی خوب درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں ڈاکوئوں نے پولیس یونیفارم پہن کر 22 اگست کو شہری محمد رمضان کے گھر لوٹ مار کی تھی۔ گزشتہ روز رمضان اپنی بیوی کے ہمراہ مدینہ کالونی مہران پارک میں پٹرول لے  رہا تھا کہ رمضان کی اہلیہ نے ملزمان کو شناخت کر لیا۔ جن کی صدام اور علی کے نام سے شناخت ہوئی ہے۔ ایک ملزم کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ سابق پولیس ملازم ہے۔ اہل علاقہ نے ڈاکوئوں کو پولیس کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا۔ بعدازاں 2  گھنٹے مذاکرات کے بعد ڈاکوئوں کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...