ڈاکے‘ چوریاں شہری لاکھوں روپے‘ گاڑیوں سے محروم

Sep 20, 2021

لاہور (نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے  ڈیفنس کے علاقے میں لقمان کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر5 لاکھ 76 ہزار روپے مالیت، سندر میں یاسر کے گھر سے4لاکھ 35ہزار روپے مالیت، شادباغ میں عمران ڈار اور اس کی فیملی سے3 لاکھ 10ہزار روپے مالیت، مانگا منڈی میں احسان کے  گھر سے2 لاکھ 80 ہزار روپے مالیت کا سامان، شفیق آباد میں محمود کے گھر سے2لاکھ  20 ہزار روپے مالیت، لوئر مال میں عاصم اور اس کی فیملی سے2لاکھ 5 ہزار روپے مالیت، بادامی باغ میں ایاز اور اس کی فیملی سے ایک لاکھ16 ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، باٹا پور میں رزاق کی دکان سے2 لاکھ روپے اور موبائل فون، کاہنہ میں عبیر احمد کی دکان سے ڈیڑھ لاکھ روپے، ریس کورس میں الیاس سے58ہزار روپے اور موبائل فون، اسلام پورہ میں عامر سے45ہزار روپے اور موبائل فون، مغل پورہ میں وقاص سے19 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے گلبرگ، نصیرآباد، نشتر کالونی اور چوہنگ کے علاقوں سے4 کاریں، گرین ٹاؤن سے رکشہ جبکہ ٹاؤن شپ، باٹا پور،گلشن اقبال، ملت پارک، قلعہ گجر سنگھ اور مستی گیٹ کے علاقوں سے6 موٹر سائیکلیں چوری کر لیں اور فرار ہو گئے ہیں۔

مزیدخبریں