اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ ملک چھوڑ کر بھاگنے والے مفرور کے قصیدے نااہل درباریوں کی روزمرہ ڈیوٹی میں شامل ہیں۔ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں نااہلوں کی شکست اضطراب کی اصل وجہ ہے۔ اتوار کو مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مفادپرست لٹیروں کا ٹولا گھٹیا سیاست سے باز نہیں آسکتا، اداروں پر ہرزہ سرائی نااہلوں کا پرانا وطیرہ ہے، ن لیگ علاقائی جماعت بن چکی ہے۔ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ پنجاب کے عوام تک نے نااہل لٹیروں کو مسترد کیا۔ درباری گماشتے پارٹی کی شکست وریخت سے پریشان ہیں