پیرس (انٹر نیشنل ڈیسک) فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا جوہری آبدوز ڈیل پر امریکہ اور آسٹریلیا نے جھوٹ اور دوغلے پن کا مظاہرہ کیا۔ فرانسیسی وزیر خارجہ جین لی ڈرائن نے ایک انٹرویو میں آسٹریلیا کی جانب سے جوہری آبدوزوں کی خریداری کے معاملے پر فرانس سے معاہدہ منسوخ کر کے امریکہ سے ڈیل کرنے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔ ادھر آسٹریلیا کے وزیراعظم سکاٹ ماریسن کا کہنا ہے کہ معاہدہ ختم کرنے پر فرانس کی مایوسی کو سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا نے خود مختار ریاست کی طرح فیصلہ کیا ہے۔ فرانس سے آبدوز معاہدہ ختم کر کے امریکہ سے نیا معاہدہ ملکی مفاد میں ہے۔