لنڈی کوتل (نامہ نگار)باچاخان چوک میں قومی مشران کی گرفتاری، طورخم بارڈر کی بندش، مزدور بحالی کیلے احتجاجی جلسہ ہوا۔جلسہ سے معراج الدین شینواری، مفتی اعجاز شینواری، نوجوانان قبائل کے صدر اسرار شینواری، طورخم مزدور یونین صدر فرمان شینواری، افتاب شینواری و دیگر نے کہا کہ پاک افغان طورخم بارڈر سے ہمارا روزگار وابستہ ہے ہزاروں کی تعداد میں مزدور بے روزگار ہوگئے ہیںجو لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہا کہ طورخم بارڈر پر ہمیں روزگار فراہم کیاجائے معراج الدین شینواری نے کہا کہ قومی مشران کو جیل میں ڈالنا کہاں کا انصاف ہے ہماری کوششیں قومی مفاد و بہتر مستقبل کیلے جاری رہے گی مفتی اعجاز شینواری نے کہا کہ مزدور ہمارا فخر ہے ان پر روزگار کے دروازے بند کرنا ظلم و نا انصافی ہے ہم مزدوروں کے ساتھ ہیں اور ان کی آواز ہر فورم پر اٹھائیں گے ۔
لنڈی کوتل ‘ مشران کی گرفتاری، طورخم بارڈر کی بندش، مزدور بحالی کیلئے احتجا ج
Sep 20, 2021