لاہور: ڈیفنس سی میں انسانی ہڈیاں ملنے پر خوف وہراس پھیل گیا

Sep 20, 2021

لاہور(نامہ نگار)ڈیفنس سی میں انسانی ہڈیاں ملنے پر خوف وہراس پھیل گیا۔ شبہ ہے کہ نامعلوم ملزمان نے خاتون کو قتل کرکے انسانی اعضاء خالی پلاٹ میں پھینکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس سی کے علاقے میں انسانی ہڈیاں دیکھ کر شہری نے پولیس کو اطلاع دی۔ ہڈیاں ملنے والی جگہ سے خاتون کے کپڑوں کے ٹکڑے بھی ملے ہیں۔ پولیس کے مطابق شبہ ہے کہ نامعلوم ملزمان نے خاتون کو قتل کرکے انسانی اعضا خالی پلاٹ میں پھینکے ہیں۔ پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع سے شواہد اکھٹے کر لیے ہیںاور ہڈیوں کو تحویل میں لے کرتحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔لاہور پولیس نے اپنی مدعیت میں نا معلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولے کے مطابق ہڈیاں ملنے کی جگہ اور گردونواح کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے چیک کیا جا رہا ہے۔ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

مزیدخبریں