ترکی‘ ورلڈ کپ ماس ریسلنگ پاکستانی اتھلیٹ نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

 لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے لیے ایک اور اعزاز ایک اور بڑی کامیابی استنبول-ترکی میں جاری ورلڈ کپ ماس ریسلنگ کے دوسرے مرحلے کے پہلے روز پاکستان کے کھلاڑیوں نے شاندار آغاز کیا۔ پاکستانی ایتھلیٹ محمد سعد نے 60 کلو وزن کے زمرے میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ سپورٹس حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ محدود وسائل کے باوجود جس طرح ذاتی خرچ سے پاکستان میں روایتی اور بین الاقوامی کھیلوں کے فروغ، بحالی اور بحالی کے حوالے سے ان کے تمام اقدامات ایک نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں۔ نواب فرقان خان پریزیڈنٹ پاکستان ماس ریسلنگ فیڈریشن نے اپنے جاری پیغام میں کہا کہ یہ  ہماری آن بان پاکستان سے ہے اور ہم اس جیت کو پاکستان کے نام کرتے ہیں اور میں پاکستانی عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ہمارے لیے اس طرح دعائیں کرتے رہیں۔ اس ایونٹ میں امریکہ، یورپ، ایشیا سمیت 13 ممالک حصہ لے رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...