لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے راولپنڈی میں نیشنل ٹی20 کپ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ 23 ستمبر سے شروع کئے جانے کا امکان ہے۔نیشنل ٹی ٹونٹی کپ اس سے پہلے ملتان میں 25 ستمبر سے شروع ہونا تھا۔ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں قومی ٹیم کے تمام کھلاڑی ان ایکشن نظر آئیں گے۔ٹورنامنٹ میں تمام بڑے کھلاڑی حصہ لیں گے۔ ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ لاہور میں ہوگا۔ نیوزی لینڈ سیریز منسوخ ہونے کے بعد پی سی بی نے قومی ٹی ٹونٹی کپ کے قبل از وقت انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔پی سی بی کی جانب سے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ 2021 کا انعقاد ملتان میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، تاہم اب اس ٹورنامنٹ کو راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔ شائقین کرکٹ کو 2 روز کے انتظار کے بعد سنسنی خیز میچز دیکھنے کو ملیں گے۔پی سی بی حکام تمام ڈومیسٹک کرکٹ ٹیموں کو اس فیصلے سے متعلق آگاہ کر دیا جبکہ پاکستان کے بیشتر بین الاقوامی کرکٹرز بھی ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے، جس سے ٹورنامنٹ میں شائقین کرکٹ کی دلچسپی بڑھے گی۔
پی سی بی کا نیشنل ٹی20 کپ راولپنڈی میں کرانے کا فیصلہ
Sep 20, 2021