لاہور(نامہ نگار) جعلی اور بوگس نمبر پلیٹس لگانے پرآج سے چالان کی بجائے مقدمہ درج ہوگا۔چیف ٹریفک آفیسر ( سی ٹی او) لاہورمنتظر مہدی نے کہا ہے کہ آج پیر سے غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائیگا۔ جعلی اور بوگس نمبر پلیٹیں لگانے پر چالان کی بجائے مقدمات درج کئے جائیں گے۔نجی گاڑیوں پر گرین نمبر پلیٹیں اور نیلی لائٹیں لگانے والوں کیخلاف بھی مقدمہ درج کیاجائیگا۔ غیر قانونی طور پولیس فلیشر لائیٹس لگانیوالوں کیخلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔نمبر پلیٹس پر ٹیمپرنگ، جعلی اور واضح نمبر نہ ہونے پر کوئی عذر قبول نہیں۔بغیر نمبر پلیٹس موٹرسائیکلوں کو تھانوں میں بند کروا دیا جائیگا۔
جعلی‘ بوگس نمبر پلیٹس لگانے پرآج سے مقدمات ہونگے
Sep 20, 2021