پولیس نے حاضری نہ لگانیوالے12 بدمعاشوں کو گرفتار کرلیا

لاہور(نامہ نگار) اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس نے بدمعاشوں اور قبضہ گروپوںکے خلاف آپریشن کیا۔ گزشتہ 36 گھنٹوں میں مختلف علاقوں میں آپریشنز کے دوران تھانوں میں حاضریاں مکمل نہ کرنے والے بارہ بدمعاشوں کو دھر لیا گیا۔جن میںریکارڈ یافتہ عناصرخاور ڈوگر اور صابر عرف کالی نے تھانہ ملت پارک،نادر اور شاہد نے تھانہ گلشن راوی،دوسگے بھائیوں خلیل اور جمیل،آصف شاہ،امیر علی اور شفیق نے تھانہ شیراکوٹ،ذوالفقار علی عرف بھٹو نے تھانہ نواں کوٹ،رانا سمیع نے تھانہ سمن آباد میں حاضری لگوائی جبکہ تھانہ ساندہ پولیس وسیم عرف لمبا کو گرفتار کرکے تھانہ لائی اور اس سے حاضری لگوائی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...