لاہور(خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی نائب صدر عظیم مذہبی سکالر میاں غلام شبیر قادری نے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری سطح پر وفاق اور ہر صوبہ نومسلموں کیلئے الگ وزارت قائم کرے جو ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے ۔حضرت موسیٰؑ اورحضرت عیسٰیؑ کے ماننے والوں کو بڑے احترام کے ساتھ دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنی اولادوں سمیت اسلام میں داخل ہوجائیں اور اسی میں نجات ہے۔