پرفارمنس آڈٹ ونگ کے زیراہتمام ڈیٹا انیلیسس پرفارمنس آڈیٹنگ کورس مکمل 

لاہور (نیوز رپورٹر)پرفارمنس آڈٹ ونگ کے زیراہتمام 3 روزہ ڈیٹا انیلیسس پرفارمنس آڈیٹنگ کورس مکمل ہو گیا۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے تحت زوم کے ذریعے کورس کا  اہتمام کیا گیا۔ ٹریننگ کورس میں پاکستان بھر سے 21 افسران نے شرکت کی۔ ٹریننگ کورس کا مقصد شرکاء کے تجزیاتی ہنر کو اجاگر کرنا اور پرفارمنس آڈٹ میں ان کے پیشہ وارانہ علوم کو جلا بخشنا تھا۔ کورس کے بنیادی اجزا میں سوشل بینیفٹ اور کاسٹ کی تکنیک اور کانسیپٹ، معاشی تجزیہ، فنڈز کی ٹائم ویلیو، کانسپیٹ آف ڈس کااؤنٹگ، نیٹ پریڑنٹ ویلیو، انٹرنل ریٹ آف ریٹرن اور ڈیٹا کے تجزیہ میں ان کے نفاذ کا طریقہ کار شامل تھا۔

ای پیپر دی نیشن