فیفا کی جانب سے بنائی گئی این سی پرپاکستان فٹبال فیڈریشن کا اظہار عدم اعتماد

اسلام آباد (وقار عباسی /وقائع نگار) پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے فیفا کی جانب سے پاکستان میں فٹ بال فیڈریشن کو ریگولیٹ کرنے کے لیے بنائی گئی نارملائزیشن کمیٹی ( این سی) پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے این سی کمیٹی جانبدار ہونے کا انکشاف کردیا ہے بھاری مشاہرے کی وجہ سے کمیٹی ممبران دانستہ طورپر الیکشن کروانے میں تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں فیفا سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے نئی کمیٹی بنائے اور نوے دنوں میں فٹ بال فیڈریشن کے الیکشن کا انعقاد کروائے  ملک میں فٹ بال کی بطور کھیل فروغ کے لیے  پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے صوبائی اور ضلعی سطح پر ایونٹس کا انعقاد جاری رکھا ہے فیڈریشن کی جانب سے انڈر 23 نیشنل چمپین شپ کا کامیاب انعقاد کروایا گیا تمام کلبوں کی رجسٹریشن اور آفیشیلز کی تصدیق کے عمل کی تاریخ میں 5اکتوبر تک توسیع کردی گئی ہے ا ن خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری اسلام آباد فٹ بال فیڈریشن سید شرافت حسین بخاری نے گزشتہ روز نوائے وقت کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں کیا ہے ۔   

ای پیپر دی نیشن