کراچی (نیوز ڈیسک) امیرجماعت اسلامی سندھ و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے نامور عالم دین ،مصنف اور دارالعلوم کورنگی کے مہتمم حضرت مفتی محمد تقی عثمانی کو وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا نیا صدر منتخب کرنے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کی ان کی قیادت میںاتحاد امت کو فروغ، دینی مدارس میں تعلیم وتربیت میں مزید بھتری، حکومتی بے جا مداخلت کا خاتمہ اوراسلامی اقدار وملک کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے۔